مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأضاحي— اضاحی ( یعنی قربانی ) کے بارے میں روایات
بَابُ أُضْحِيَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: نبی اکرم ﷺ کی قربانی کا بیان
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ : أَحَدُهُمَا عَنْهُ ، وَعَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ ، وَالْآخَرُ عَنْهُ ، وَعَنْ مَنْ لَمْ يُضَحِّ مِنْ أُمَّتِهِ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ عَلَى الشَّكِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَوْ عَنْ عَائِشَةَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ : عِيسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سینگوں والے ، سفید دنبے قربان کیے ، جن میں سے ایک آپ کی طرف سے اور آپ کے اہل بیت کی طرف سے تھا اور دوسرا آپ کی طرف سے اور آپ کی امت کے ہر اس فرد کی طرف سے تھا جو قربانی نہیں کرے گا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے شک کے ہمراہ نقل کی ہے کہ شاید یہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے یا شاید سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبدالرحمن بن ابوفروہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔