مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأضاحي— اضاحی ( یعنی قربانی ) کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْبَقَرَةِ وَالْبَدَنَةِ . باب: گائے اور اونٹ کا بیان
حدیث نمبر: 5957
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْبَقَرَةُ عَنْ سَبْعَةٍ ، وَالْجَزُورُ عَنْ سَبْعَةٍ فِي الْأَضَاحِيِّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ جُمَيْعٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” قربانی میں گائے سات افراد کی طرف سے اور اونٹ سات افراد کی طرف سے ( قربان کیا جائے گا ) “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حفص بن جمیع ہے اور وہ ضعیف ہے ۔