مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأضاحي— اضاحی ( یعنی قربانی ) کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الضَّأْنِ . باب: دُنبے کی فضیلت
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : جَاءَ [ جِبْرِيلُ ] إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْأَضْحَى فَقَالَ : " كَيْفَ رَأَيْتَ نُسُكَنَا هَذَا ؟ فَقَالَ : يُبَاهِي بِهَا أَهْلُ السَّمَاءِ . وَاعْلَمْ - يَا مُحَمَّدُ - أَنَّ الْجَذَعَ مِنَ الضَّأْنِ خَيْرٌ مِنَ السَّيِّدِ مِنَ الْمَعْزِ وَاعْلَمْ - يَا مُحَمَّدُ - أَنَّ الْجَذَعَ مِنَ الضَّأْنِ خَيْرٌ مِنَ السَّيِّدِ مِنَ الْبَقَرِ وَالْإِبِلِ . وَلَوْ عَلِمَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَفْضَلَ مِنْهُ لَفَدَى بِهِ إِبْرَاهِيمُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ الْحُنَيْنِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا جبرائیل علیہ السلام قربانی کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہماری اس قربانی کے بارے میں تم کیا سمجھتے ہو ؟ انہوں نے بتایا آسمان والے اس کے حوالے سے فخر کا اظہار کرتے ہیں اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ یہ بات جان لیں کہ چھوٹا دنبہ بڑے بکرے سے زیادہ بہتر ہوتا ہے : اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ یہ بات جان لیں چھوٹا دنبہ بڑی گائے اور بیل سے زیادہ بہتر ہوتا ہے اور اگر اللہ تعالیٰ کو یہ پتہ ہوتا کہ اس سے زیادہ فضیلت والا بھی کوئی جانور ہے ، تو سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو فدیے میں وہ دوسرا جانور دے دیا جاتا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق حنینی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔