مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأضاحي— اضاحی ( یعنی قربانی ) کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْأَلْوَانِ . باب: ( جانور کے ) کون سے رنگ مستحب ہیں ؟
حدیث نمبر: 5943
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " دَمُ عَفْرَاءَ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنْ دَمِ سَوْدَاوَيْنِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ أَبُو ثُفَالٍ قَالَ الْبُخَارِيُّ : فِيهِ نَظَرٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہلکے سفید رنگ کے ( جانور ) خون ( یعنی قربانی ) اللہ تعالیٰ کے نزدیک دو سیاہ جانوروں کے خون ( یعنی قربانی ) سے زیادہ پسندیدہ ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوثفال ہے امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں : اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے ۔