حدیث نمبر: 5868
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : وَدَّعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا فَقَالَ لَهُ : " أَيْنَ تُرِيدُ ؟ " ، قَالَ : أُرِيدُ بَيْتَ الْمَقْدِسِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ مِائَةِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ " ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو الوداع کہا: آپ نے اس سے دریافت کیا : تم کہاں جانے کا ارادہ رکھتے ہو ؟ اس نے عرض کی : میں بیت المقدس جانے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ کہیں بھی ایک سو نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” ایک ہزار نمازوں سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے “ ۔ امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5868
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند ( 428 و (429) اخرجه ابو يعلي فى المسند ( 1165 و 6555)»