مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَيْتِ الْمَقْدِسِ . باب: مسجد حرام ، مسجد نبوی اور بیت المقدس میں نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 5859
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُ الثَّلَاثَةِ مُرْسَلٌ ، وَلَهُ فِي الطَّبَرَانِيُّ إِسْنَادٌ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَهُوَ مُتَّصِلٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کہیں بھی ، ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے تینوں روایات کی سند ” مرسل“ ہیں ان کے حوالے سے امام طبرانی نے ایک سند نقل کی ہے ، جس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور وہ متصل ہے ۔