مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ قَوْلِهِ : لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ . باب: نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان :’’ سفر صرف تین مساجد کی طرف کیا جائے “
حدیث نمبر: 5853
وَعَنْ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ : مَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِي هَذَا وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْبَزَّارَ قَالَ : أَخْطَأَ فِيهِ حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” صرف تین مساجد کی طرف سفر کیا جائے مسجد حرام ، میری یہ مسجد اور مسجد اقصی “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ امام بزار نے یہ کہا: ہے : حبان بن ہلال نے اس میں غلطی کی ہے ۔