حدیث نمبر: 5850
وَعَنْ شَهْرٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ وَذُكِرَ عِنْدِهُ فِي الطُّورِ فَقَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يَنْبَغِي لِلْمَطِيِّ أَنْ تُشَدَّ رِحَالُهُ إِلَى مَسْجِدٍ يُبْتَغَى فِيهِ الصَّلَاةُ غَيْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى وَمَسْجِدِي هَذَا ، وَلَا يَنْبَغِي لِامْرَأَةٍ دَخَلَتْ فِي الْإِسْلَامِ أَنْ تَخْرُجَ مِنْ بَيْتِهَا مُسَافِرَةً إِلَّا مَعَ بَعْلٍ أَوْ ذِي مَحْرَمٍ مِنْهَا . وَلَا تَنْبَغِي الصَّلَاةُ فِي سَاعَتَيْنِ مِنَ النَّهَارِ مِنْ بَعْدِ صَلَاةِ الْفَجْرِ إِلَى أَنْ تَرْتَحِلَ الشَّمْسُ . وَلَا يَنْبَغِي الصَّوْمُ فِي يَوْمَيْنِ مِنَ الدَّهْرِ : يَوْمِ الْفِطْرِ مِنْ رَمَضَانَ وَيَوْمِ النَّحْرِ " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِنَحْوِهِ ، وَإِنَّمَا أَخْرَجْتُهُ لِغَرَابَةِ لَفْظِهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَشَهْرٌ فِيهِ كَلَامٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

شہر بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کو سنا ان کے سامنے کوہ طور کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے یہ بات بتائی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ” کسی مسجد میں نماز پڑھنے کی غرض سے سواریوں پر پالان نہ باندھے جائیں البتہ مسجد حرام مسجد اقصی اور میری اس مسجد کا معاملہ مختلف ہے ( یعنی ان کی طرف سفر کیا جا سکتا ہے ) اور کسی بھی مسلمان عورت کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ اپنے گھر سے سفر کرنے کے لئے نکلے البتہ اگر شوہر ساتھ ہو یا کوئی اور محرم ساتھ ہو ، تو حکم مختلف ہے اور دن کی دو گھڑیوں میں نماز ادا کرنا مناسب نہیں ہے فجر کی نماز کے بعد ، جب تک سورج نکل نہیں آتا اور دو دنوں میں روزہ رکھنا مناسب نہیں ہے جب رمضان کے روزے ختم ہوتے ہیں ( یعنی عیدالفطر کے دن ) اور قربانی کے دن “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں
یہ روایت اس کی مانند منقول ہے لیکن میں نے اسے یہاں نقل کیا ہے کیونکہ اس کے الفاظ غریب ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے شہر نامی راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5850
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1326) اخرجه احمد فى المسند (64/3)»