مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ غَابَ عَنِ الْمَدِينَةِ . باب: جو شخص مدینہ منورہ سے غائب رہے ، اس کا بیان
حدیث نمبر: 5839
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ غَابَ عَنِ الْمَدِينَةِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ جَاءَهَا ، وَقَلْبُهُ مُشْرَبٌ جَفْوَةً " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَلْقَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص تین دن تک مدینہ سے غائب رہے پھر وہ وہاں آئے تو اس کے دل میں سختی ملی ہوئی ہو گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علقمہ بن علی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔