مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي اسْمِهَا . باب: اس ( یعنی مدینہ منورہ ) کے نام کا بیان
حدیث نمبر: 5785
وَعَنْ بُذَيْحٍ قَالَ : وَفَدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ ، وَعِنْدَهُ يَحْيَى بْنُ [ عَبْدِ ] الْحَكَمِ فَسَأَلَهُ فَقَالَ : كَيْفَ تَرَكْتَ خَيْبَةَ - يَعْنِي الْمَدِينَةَ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : سَمَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " طَيْبَةَ " ، وَتُسَمِّيهَا خَيْبَةَ ؟ ! . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَبُذَيْحٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤محمد محی الدین
بذیح بیان کرتے ہیں : عبداللہ بن جعفر خلیفہ عبدالملک بن مروان کے پاس وفد کی شکل میں گئے وہ اس کے پاس گئے تو اس وقت ان کے پاس یحیی بن عبدالحکم موجود تھا یحیی نے ان سے دریافت کیا : تم نے ” خیبہ “ کیسا چھوڑا ہے ؟ اس کی مراد مدینہ منورہ تھی تو عبداللہ بن جعفر نے کہا: اللہ کے رسول نے تو اس کا نام ” طیبہ “ رکھا ہے اور تم اسے ” خیبہ “ کہہ رہے ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے بذیح نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ۔