حدیث نمبر: 5748
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْكَعْبَةَ فَصَلَّى بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى بَيْنَ بَابِ الْبَيْتِ وَبَيْنَ الْحَجَرِ ثُمَّ قَالَ : " هَذِهِ الْقِبْلَةُ " ، ثُمَّ دَخَلَ مَرَّةً أُخْرَى فَقَامَ يَدْعُو ، وَلَمْ يُصَلِّ . ¤ قُلْتُ : لَهُ فِي الصَّحِيحِ : أَنَّهُ دَخَلَ فَدَعَا ، وَلَمْ يُصَلِّ فَقَطْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ أَبُو مَرْيَمَ رَوَى عَنْ صِغَارِ التَّابِعِينَ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ میں داخل ہوئے آپ نے دو ستونوں کے درمیان دو رکعت ادا کیں پھر آپ باہر تشریف لائے اور آپ نے بیت اللہ کے دروازے اور حجر اسود کے درمیان نماز ادا کی پھر آپ نے ارشاد فرمایا : یہ قبلہ ہے پھر آپ دوسری مرتبہ اس میں داخل ہوئے تو آپ اس میں داخل ہو کر دعا کرتے رہے آپ نے نماز ادا نہیں کی ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان کے حوالے سے ” صحیح “ میں یہ روایت منقول ہے ” آپ اندر داخل ہوئے آپ نے دعا کی اور آپ نے نماز ادا نہیں کی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومریم ہے ، جس نے کمسن تابعین سے روایات نقل کی ہیں میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے اور ان میں سے بعض کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5748
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12347)»