مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَمْرِ مَكَّةَ مِنَ الْأَذَانِ وَالْحِجَابَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: مکہ میں اذان ، حجابہ اور دیگر امور کے حوالے سے نگران ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 5706
عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ قَالَ : جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأَذَانَ لَنَا وَلِمَوَالِينَا ، وَالسِّقَايَةَ لِبَنِي هَاشِمٍ ، وَالْحِجَابَةَ لِبَنِي عَبْدِ الدَّارِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَفِيهِ هُذَيْلُ بْنُ بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان کا منصب ہمیں اور ہمارے موالی کو دیا تھا سقایہ کا منصب بنو ہاشم کو دیا تھا اور حجابہ کا منصب بنوعبددار کو دیا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہذیل بن بلال اشعری ہے ، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔