مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ قَطَعَ السِّدْرَ فِي الْبَيْعِ . باب: مکہ کی حرمت کا بیان اور اس کی حرمت کو پامال کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 5700
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يُلْحِدُ رَجُلٌ بِمَكَّةَ يُقَالُ لَهُ : عَبْدُ اللَّهِ عَلَيْهِ نِصْفُ عَذَابِ الْعَالَمِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الصَّغَانِيُّ ، وَثَّقَهُ صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَابْنُ سَعْدٍ ، وَابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ایک شخص مکہ میں فساد کرے گا اس کا نام عبداللہ ہو گا اسے تمام جہان کے عذاب کا نصف ( عذاب ) ہو گا“ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر صنانی ہے ، جسے صالح بن محمد ، ابن سعد اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور امام أحمد نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔