مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ قَطَعَ السِّدْرَ فِي الْبَيْعِ . باب: مکہ کی حرمت کا بیان اور اس کی حرمت کو پامال کرنے کی ممانعت
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُبْشِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَطَعَ سِدْرَةً صَوَّبَ اللَّهُ رَأْسَهُ فِي النَّارِ " ، - يَعْنِي مِنْ سِدْرِ الْحَرَمِ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلِهِ : مِنْ سِدْرِ الْحَرَمِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤ قُلْتُ : وَيَأْتِي بَابٌ فِيمَنْ قَطَعَ السِّدْرَ فِي الْبَيْعِ . ¤سیدنا عبداللہ بن حبشی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص بیری کے درخت کو کاٹے گا اللہ تعالٰی اس کے سر کو آگ میں ڈال دے گا“ ۔ رادی کہتے ہیں : یعنی حرم کے بیری کے درخت کو کاٹے گا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” یعنی حرم کے بیری کے درخت “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : آگے چل کر خرید و فروخت سے متعلق باب میں وہ روایت آئے گی جو اس شخص کے بارے میں ہے ، جو بیری کا درخت کاٹ دیتا ہے ۔