مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ حَجَّ عَنْ غَيْرِهِ قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ عَنْ نَفْسِهِ . باب: جو شخص اپنی طرف سے حج کرنے سے پہلے کسی اور کی طرف سے حج کرے اس کا بیان
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ رَجُلًا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ قَالَ : " وَمَا شُبْرُمَةُ ؟ " ، قَالَ : فَذَكَرُوا قَرَابَةً ، قَالَ : أَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ ؟ " ، قَالَ : لَا ، قَالَ : " فَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، وَفِيهِ كَلَامٌ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سنا جو ثبرمہ کی طرف سے تلبیہ پڑھ رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : شبرمہ کون ہے ؟ راوی بیان کرتے ہیں : ان لوگوں نے اس کے ساتھ رشتہ داری کا ذکر کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تم نے اپنی طرف سے حج کر لیا ہے ؟ اس نے جواب دیا : جی نہیں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر تم اپنی طرف سے حج کرو پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن ابولیلی ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔