مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ الْعُمْرَةِ مِنَ الْجِعْرَانَةِ . باب: جعرانہ سے عمرہ کرنا
حدیث نمبر: 5668
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الطَّائِفِ نَزَلَ الْجِعْرَانَةَ ، فَقَسَمَ بِهَا الْغَنَائِمَ ، ثُمَّ اعْتَمَرَ مِنْهَا ، وَذَلِكَ لِلَيْلَتَيْنِ بَقِيَتَا مِنْ شَوَّالٍ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ عُتْبَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طائف سے تشریف لائے تو آپ نے جعرانہ کے مقام پر پڑاؤ کیا وہاں آپ نے مال غنیمت تقسیم کیا پھر وہاں سے عمرہ کیا اس وقت شوال کا مہینہ ختم ہونے میں دو دن باقی رہ گئے تھے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے عتبہ کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، جو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا غلام ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔