مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنْ حَلْقِ الْمَرْأَةِ رَأْسَهَا . باب: عورتوں کے لئے سر مونڈوانے کی ممانعت
حدیث نمبر: 5608
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ تَحْلِقَ الْمَرْأَةُ رَأْسَهَا . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَقَدِ اعْتَرَفَ بِالْوَضْعِ ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ : أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ عورت اپنا سر مونڈوائے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن عبدالرحمن ہے ، جس نے روایت وضع کرنے کا اعتراف کیا ہے ابن عدی کہتے ہیں : مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا ۔