مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي التَّقْصِيرِ . باب: بال چھوٹے کروانا
حدیث نمبر: 5606
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ مُعَاوِيَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَصَّرَ مِنْ شَعْرِهِ بِمِشْقَصٍ . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ فِي الصَّحِيحِ : أَنَّهُ هُوَ الَّذِي قَصَّرَ عَنْهُ . وَهَذَا أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُهُ ، وَإِسْنَادُ ابْنِهِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے چوڑے تیر کے ذریعے اپنے بال چھوٹے کروائے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ، جس میں یہ ذکر ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے آپ کے بال چھوٹے کیے تھے اور یہ چیز درست ہونے کے زیادہ مناسب ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور ان کے صاحبزادے نے نقل کی ہے ان کے صاحبزادے کی سند کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔