مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ رَمْيِ الْجِمَارِ . باب: جمرات کو کنکریاں مارنا
وَعَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ وَعَمِّي مُرْدِفِي ، وَهُوَ وَاضِعٌ أُصْبُعَيْهِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى ، فَقُلْتُ : مَا يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : يَقُولُ : " ارْمُوا الْجِمَارَ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، قَالَ : لَمْ يَرْوِهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ إِلَّا أَيُّوبُ - يَعْنِي الْغَافِقِيَّ - وَرَوَاهُ النَّاسُ عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ هِنْدٍ ، عَنْ أَسْلَمَ بْنِ خَارِجَةَ . ¤سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرفہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا میرے چچا نے مجھے پیچھے بٹھایا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک انگلی دوسری پر رکھی ہوئی تھی میں نے دریافت کیا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیا ارشاد فرما رہے ہیں ؟ انہوں نے بتایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما رہے ہیں کہ جمرات کو ایسی کنکریاں مارو جو چٹکی میں آ جاتی ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں وہ فرماتے ہیں : اس سند کے ساتھ اس روایت کو صرف ایوب نے یعنی غافقی نے نقل کیا ہے لوگوں نے اسے ابن حرملہ کے حوالے سے یحیی بن ہند کے حوالے سے اسلم بن خارجہ سے نقل کیا ہے ۔