مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّعْيِ . باب: سعی کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ طَارِقِ بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ عَمِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا جَاءَ مَكَانًا مِنْ دَارِ يَعْلَى - نَسَبَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ - اسْتَقْبَلَ الْبَيْتَ فَدَعَا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرَوَاهُ أَيْضًا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَارِقٍ عَنْ أَبِيهِ . وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ طَارِقٍ عَنْ أُمِّهِ . وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ هَذَا لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَّحَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤عبدالرحمن بن طارق بن علقمہ نے اپنے چچا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دارابویعلی میں ایک مخصوص مقام پر پہنچے عبیداللہ نامی راوی نے اس کی نسبت بیان کی ہے ( کہ وہ کون سی جگہ تھی ) تو آپ نے بیت اللہ کی طرف رخ کیا اور دعا کی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، انہوں نے اسے عبدالرحمن بن عبداللہ بن طارق کے حوالے سے ان کے والد سے بھی نقل کیا ہے ۔ امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اسے عبدالرحمن بن طارق کے حوالے سے ان کی والدہ سے نقل کیا ہے عبدالرحمن نامی اس راوی کے بارے میں ، میں نے کسی کو نہیں پایا کہ کسی نے اس کی توثیق کی ہو یا اس پر جرح کی ہو اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔