حدیث نمبر: 5522
وَعَنْ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي تَجْراةَ قَالَتْ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالنَّاسُ بَيْنَ يَدَيْهِ ، وَهُوَ وَرَاءَهُمْ ، وَهُوَ يَسْعَى حَتَّى أَرَى رُكْبَتَيْهِ مِنْ شِدَّةِ السَّعْيِ يَدُورُ بِهِ إِزَارُهُ ، وَهُوَ يَقُولُ : " اسْعَوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ : وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ مِنْ شِدَّةِ السَّعْيِ يَدُورُ الْإِزَارُ حَوْلَ بَطْنِهِ وَفَخِذَيْهِ ، حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ فَخِذَيْهِ . وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَقَالَ : يُخْطِئُ . وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ حبیبہ بنت ابوتجراۃ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صفا اور مروہ کے درمیان طواف کرتے ہوئے دیکھا لوگ آپ سے آگے تھے اور آپ لوگوں سے پیچھے تھے اور آپ دوڑ رہے تھے یہاں تک کہ دوڑنے کی شدت کی وجہ سے میں نے آپ کے گھٹنوں کو دیکھا کہ آپ تہبند ان کے گرد پھڑ پھڑا رہا تھا اور آپ یہ فرما رہے تھے : تم لوگ دوڑو ! بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر دوڑنا لازم قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : میں نے آپ کو دیکھا کہ دوڑنے کی شدت کی وجہ سے آپ کا تہبند آپ کے پیٹ اور آپ کے زانوں کے گرد ہو رہا تھا یہاں تک کہ میں نے آپ کے زانوں کی سفیدی دیکھ لی اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مومل ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں : یہ غلطی کر جاتا ہے دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحج / حدیث: 5522
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (225/24227) اخرجه احمد فى المسند (421/6)»