مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّعْيِ . باب: سعی کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 5520
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَاشِفًا عَنْ ثَوْبِهِ حَتَّى بَلَغَ رُكْبَتَيْهِ . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( سعی کرتے ہوئے ) کپڑا ہٹایا ہوا تھا یہاں تک کہ وہ آپ کے گھٹنوں تک پہنچ رہا تھا ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔