مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ أَوْقَاتِ الطَّوَافِ . باب: طواف کے اوقات کا بیان
حدیث نمبر: 5508
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ : رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ طَافَ بَعْدَ الْعَصْرِ أُسْبُوعًا ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ : إِنَّمَا تُكْرَهُ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ ; لِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا انہوں نے عصر کے بعد سات مرتبہ طواف کیا پھر دو رکعت ادا کر لیں پھر انہوں نے یہ بات بیان کی سورج کے طلوع ہونے کے وقت ( نماز ادا کرنے کو ) مکروہ قرار دیا گیا ہے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ” بے شک سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔