مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ أَوْقَاتِ الطَّوَافِ . باب: طواف کے اوقات کا بیان
وَعَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ ، لَا تَمْنَعُوا أَحَدًا يَطُوفُ بِهَذَا الْبَيْتِ أَيَّ سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ وَيُصَلِّي " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، قَالَ الْبَزَّارُ : هَكَذَا حَدَّثْنَاهُ أَبُو مُوسَى - يَعْنِي : الْزَمِنَ - سَنَةَ ثَمَانٍ وَأَرْبَعِينَ فِي دَارِ بَنِي عُمَيْرٍ ثُمَّ إِنَّهُ حَدَّثَ بِهِ مَرَّةً أُخْرَى فَقَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، وَلَمْ يَقُلْ : عَنْ جَابِرٍ ، وَهُوَ الصَّوَابُ ، مِنْ حَدِيثِ أَيُّوبَ ، وَإِنَّمَا كَانَ سَبَقَهُ لِسَانُهُ عِنْدَمَا ، وَإِنَّمَا يُعْرَفُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهَ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ . ¤سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ نے فرمایا : اے عبدمناف ! تم رات یا دن کی کسی بھی گھڑی میں کسی شخص کو اس گھر کا طواف کرنے اور نماز ادا کرنے سے نہ روکنا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام بزار کہتے ہیں ابوموسیٰ نے
یہ روایت ہمیں اسی طرح بیان کی ہے ان کی مراد ابوموسیٰ زمن ہے ۔ انہوں نے بنوعمیر کے محلے میں اڑتالیس ہجری میں یہ بات بیان کی تھی پھر انہوں نے دوبارہ یہ حدیث بیان کی ، تو انہوں نے یہ کہا: عبدالوہاب نے ایوب کے حوالے سے ابن زبیر کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے ۔ انہوں نے اس میں یہ بات بیان نہیں کی کہ
یہ روایت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے اور یہی درست ہے ، جو ایوب نے نقل کیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلی مرتبہ میں ان کی زبان سے غلطی ہو گئی تھی
یہ روایت ابوزبیر کے حوالے سے عبداللہ بن بابا کے حوالے سے سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بھی منقول ہے ۔