مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الطَّوَافِ وَالرَّمَلِ وَالِاسْتِلَامِ . باب: طواف کرنا رمل کرنا اور استلام کرنا
حدیث نمبر: 5483
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ رَجُلًا ذَكَرَ لِابْنِ عُمَرَ الْحَجَرَ وَمَسْحَهُ يُحَالُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ فَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَمْسَحَهُ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : كُنَّا نَقْرَعُهُ بِالْعِصِيِّ إِذَا لَمْ نَسْتَطِعْ مَسْحَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ ، وَبَعْضُهَا رِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
زید بن جبیر بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے سامنے حجر اسود کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات بیان کی کہ اگر اس پر ہاتھ پھیرنے کے حوالے سے میرے اور اس کے درمیان رکاوٹ آ جاتی ہے اور ہم اس پر ہاتھ نہیں پھیر پاتے ہیں ( تو اس کا کیا حکم ہو گا ؟ ) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا اگر ہم اس پر ہاتھ پھیرنے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں تو ہم چھڑی کے ذریعے اس کی طرف اشارہ کر دیتے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اس کے بعض رجال ثقہ ہیں ۔