مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْقُرْآنِ وَغَيْرِهِ وَحَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: حج قران اور دیگر حجوں کا بیان ، اور نبی اکرم ﷺ کے حج کا بیان
حدیث نمبر: 5452
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ فَقَرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ وَسَاقَ الْهَدْيَ وَقَالَ : " مَنْ لَمْ يُقَلِّدِ الْهَدْيَ فَلْيَجْعَلْهَا عُمْرَةً " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے حج اور عمرے کو ملا دیا ( یعنی حج قران کیا ) آپ قربانی کا جانور ساتھ لائے تھے آپ نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص نے قربانی کے جانور کے گلے میں ہار نہ ڈالا ہو ( یعنی جس کے ساتھ قربانی کا جانور نہ ہو ) وہ اسے عمرہ بنا لے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔