مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْقُرْآنِ وَغَيْرِهِ وَحَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: حج قران اور دیگر حجوں کا بیان ، اور نبی اکرم ﷺ کے حج کا بیان
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : خَرَجْنَا نَصْرُخُ بِالْحَجِّ صُرَاخًا ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَجْعَلَهَا عُمْرَةً ، وَقَالَ : " لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ لَجَعَلْتُهَا عُمْرَةً ، وَلَكِنْ سُقْتُ الْهَدْيَ ، وَقَرَنْتُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ : " وَقَرَنْتُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَسْمَاءُ الصَّيْقَلُ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ رَوَى عَنْهُ غَيْرَ أَبِي إِسْحَاقَ . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ روانہ ہوئے ، ہم بلند آواز میں تلبیہ پڑھ رہے تھے ، جب ہم مکہ آئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا کہ ہم اسے عمرہ بنا لیں ۔ آپ نے ارشاد فرمایا : مجھے بعد میں جس چیز کا خیال آیا اگر وہ ( خیال ) پہلے آ جاتا ، تو میں اس عمرہ بنا لیتا ، لیکن میں کیونکہ قربانی کا جانور ساتھ لایا ہوں ، اس لئے میں نے حج اور عمرہ کو ملا لیا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں مذکور ہے ، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” میں نے حج اور عمرہ کو ملا لیا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اسماء صیقل میں نے ابواسحاق کے علاوہ اور کسی کو اس سے روایت نقل کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔