مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ الْإِهْلَالِ وَالتَّلْبِيَةِ . باب: احرام باندھنا اور تلبیہ پڑھنا
حدیث نمبر: 5366
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : كَانَتْ تَلْبِيَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَبَّيْكَ حَجًّا حَقًّا تَعَبُّدًا وَرِقًّا " .
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا ، وَلَمْ يُسَمِّ شَيْخَهُ فِي الْمَرْفُوعِ .
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تلبیہ کے الفاظ یہ تھے : ” میں حاضر ہوں ایسے حج کے لئے جو حق ہے ، عبادت اور بندگی کے طور پر “ ۔
یہ روایت امام بزار نے ” مرفوع“ اور ” موقوف “ دونوں طرح سے نقل کی ہے ۔ ” مرفوع “ روایت میں انہوں نے اپنے استاد کا نام بیان نہیں کیا ہے ۔