مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ . باب: حج کے مہینوں کا بیان
حدیث نمبر: 5329
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ : الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ قَالَ : " شَوَّالٌ وَذُو الْقَعْدَةِ وَذُو الْحِجَّةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ مُخَارِقٍ قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : كُوفِيٌّ ثِقَةٌ . وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں ارشاد فرمایا : ” حج کے متعین مہینے ہیں“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ شوال ذوالقعدہ اور ذوالج ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حصین بن مخارق ہے ۔ امام طبرانی کہتے ہیں : یہ کوفی ہے ، اور ثقہ ہے ۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، اور اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔