مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمَوَاقِيتِ . باب: مواقیت کا بیان
حدیث نمبر: 5318
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهُوَ بِمِنًى أَوْ بِعَرَفَاتٍ ، وَوَقَّتَ لِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ أَنْ يُهِلُّوا مِنْهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي فِي خُطَبِ الْحَجِّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ اس وقت منی یا شاید عرفات میں موجود تھے آپ نے اہل یمن کے لئے یلملم کو میقات مقرر کیا کہ وہ لوگ وہاں سے احرام باندھیں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے ، جو حج کے خطبے سے متعلق باب میں آگے آئے گی ، اگر اللہ نے چاہا اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔