مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ لُزُومِ الْمَرْأَةِ بَيْتَهَا بَعْدَ قَضَاءِ فَرْضِ الْحَجِّ . باب: فرض حج کی ادائیگی کے بعد عورت کا اپنے گھر میں رہنا
حدیث نمبر: 5305
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ : " ( إِنَّمَا ) هِيَ هَذِهِ الْحَجَّةُ ، ثُمَّ الْجُلُوسُ عَلَى ظُهُورِ الْحُصُرِ فِي الْبُيُوتِ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ . وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا : ” یہ حج ہے ، اور اس کے بعد گھروں میں چٹائیوں پر رہا جائے گا“ ۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں ۔