مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ لُزُومِ الْمَرْأَةِ بَيْتَهَا بَعْدَ قَضَاءِ فَرْضِ الْحَجِّ . باب: فرض حج کی ادائیگی کے بعد عورت کا اپنے گھر میں رہنا
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِنِسَائِهِ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ : " هَذِهِ ثُمَّ ظُهُورُ الْحُصُرِ " . قَالَ : فَكَانَ كُلُّهُنَّ يَحْجُجْنَ إِلَّا زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ وَسَوْدَةَ بِنْتَ زَمْعَةَ ، وَكَانَتَا تَقُولَانِ : وَاللَّهِ لَا تُحَرِّكُنَا دَابَّةٌ بَعْدَ أَنْ سَمِعْنَا ذَلِكَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . وَقَالَ إِسْحَاقُ فِي حَدِيثِهِ : قَالَتَا : وَاللَّهِ لَا تُحَرِّكُنَا دَابَّةٌ بَعْدَ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " هَذِهِ ثُمَّ ظُهُورُ الْحُصُرِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : فَكُنَّ كُلُّهُنَّ يَحْجُجْنَ إِلَّا زَيْنَبَ وَسَوْدَةَ . وَالْبَزَّارُ وَقَالَ : " إِنَّمَا هِيَ هَذِهِ الْحَجَّةُ ثُمَّ ظُهُورُ الْحُصُرِ " . وَفِيهِ صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ ، وَلَكِنَّهُ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْهُ وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ سَمِعَ مِنْهُ قَبْلَ اخْتِلَاطِهِ ، وَهُوَ حَدِيثٌ صَحِيحٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حجتہ الوداع کے سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج سے ارشاد فرمایا : یہ ہو گیا ہے اب گھر میں رہنا ہو گا ۔ راوی بیان کرتے ہیں : پھر تمام خواتین حج کے لئے چلی جاتی تھیں صرف سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا اور سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا نہیں جاتی تھیں اور وہ دونوں یہ کہتی تھیں : اللہ کی قسم ! ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے ، تو اس کے بعد ہماری سواری حرکت نہیں کرے گی اسحاق نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : وہ دونوں خواتین یہ کہتی تھیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے بعد کہ ” پھر اس کے بعد گھروں میں رہنا ہو گا “ ۔ ہماری سواری اب حرکت نہیں کرے گی ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : تمام ازواج حج کے لئے چلی جاتی تھیں صرف سیدہ زینب رضی اللہ عنہا اور سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نہیں جاتی تھیں ۔ امام بزار نے
یہ روایت نقل کی ہے ۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” یہ حج ہے ، اور اس کے بعد گھر میں رہا جائے گا “ ۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح ہے ، جو توامہ کا غلام ہے ۔ ابن ابوذئب نے اس سے
یہ روایت نقل کی ہے ۔ ابن ابوذئب نے اس کے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے اس سے سماع کیا تھا اور یہ حدیث صحیح ہے ۔