مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ سَفَرِ النِّسَاءِ . باب: خواتین کا سفر کرنا
حدیث نمبر: 5301
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا تُسَافِرُ الْمَرْأَةُ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ الصُّدَائِيِّ عَنْ أَبِي هَانِئٍ عُمَرَ بْنِ بَشِيرٍ ، وَفِيهِمَا كَلَامٌ ، وَقَدْ وُثِّقَا . ¤محمد محی الدین
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عورت تین دن سے زیادہ سفر نہ کرے البتہ اگر اس کا محرم ساتھ ہو ، تو حکم مختلف ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں علی بن یزید صدائی کے حوالے سے ابوہانیء عمر بن بشیر سے نقل کی ہے ۔ ان دونوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے ۔