مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ . باب: حج اور عمرہ کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ خَرَجَ حَاجًّا فَمَاتَ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ أَجْرُ الْحَاجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ . وَمَنْ خَرَجَ مُعْتَمِرًا فَمَاتَ كُتِبَ اللَّهُ لَهُ أَجْرُ الْمُعْتَمِرِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، وَمَنْ خَرَجَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمَاتَ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ أَجْرُ الْغَازِي إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ جَمِيلُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص حج کرنے کے لئے نکلتا ہے ، اور مر جاتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اُس کے لیے قیامت کے دن تک کے لئے حاجی کا ثواب نوٹ کرتا ہے ، اور جو شخص عمرہ کرنے کے لئے نکلتا ہے ، اور مر جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے قیامت کے دن تک عمرے کرنے والے کا ثواب نوٹ کرتا ہے ، اور جو شخص اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے کے لئے نکلتا ہے ، اور مر جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے قیامت تک غازی کا اجر نوٹ کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جمیل بن ابومیمونہ ہے ، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے ۔ انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح یا تعدیل ذکر نہیں کی ہے ۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ” الثقات“ میں کیا ہے ۔