مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَفْطَرَ . باب: جب آدمی افطاری کرے تو کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 4892
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَفْطَرَ قَالَ : " بِسْمِ اللَّهِ ، اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ ، وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب افطاری کرتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : ” اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اے اللہ ! میں نے تیرے ہی لئے روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق کے ذریعے میں نے افطاری کی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن زبرقان ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔