حدیث نمبر: 4746
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ أَخْرَجَ مِنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا يُؤْذِيهِمْ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهِ حَسَنَةٍ ، وَمَنْ كَتَبَ لَهُ عِنْدَهُ حَسَنَةً أَدْخَلَهُ بِهَا الْجَنَّةَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ . ¤ وَلَفْظُهُ فِي الْكَبِيرِ : عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ أَخْرَجَ مِنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا يُؤْذِيهِمْ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهِ مِائَةَ حَسَنَةٍ وَلَمْ يَزِدْ " . ¤ وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص مسلمانوں کے راستے سے کوئی ایسی چیز ہٹا دیتا ہے ، جو ان کو تکلیف دیتی ہو ، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے لئے نیکی نوٹ کرتا ہے ، اور جس شخص کے لئے اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہ میں نیکی نوٹ کر لے اس نیکی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کر دے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ معجم کبیر میں اس کے الفاظ یہ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص مسلمانوں کے راستے سے کوئی ایسی چیز نکال دیتا ہے ، جو انہیں اذیت دیتی ہو ، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس بندے کے لئے ایک سو نیکیاں نوٹ کرتا ہے “ ۔ اس کے لئے علاوہ مزید کوئی الفاظ نہیں ہیں ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4746
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (32)»