مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يُؤْجَرُ فِيهِ الْمُسْلِمُ . باب: اُن چیزوں کا بیان جن میں مسلمان کو اجر دیا جاتا ہے
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَاذَا يُنْجِي الْعَبْدَ مِنَ النَّارِ ؟ قَالَ : " الْإِيمَانُ بِاللَّهِ " . قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ مَعَ الْإِيمَانِ عَمَلًا ؟ قَالَ : " يَرْضَخُ مِمَّا رَزَقَهُ اللَّهُ " . قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ فَقِيرًا لَا يَجِدُ مَا يَرْضَخُ بِهِ ؟ قَالَ : " يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ " . قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَيِيًّا لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَأْمُرَ بِالْمَعْرُوفِ وَ [ لَا ] يَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ ؟ قَالَ : " يَصْنَعُ لِأَخْرَقَ " . قُلْتُ : أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ أَخْرَقَ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَصْنَعَ شَيْئًا ؟ قَالَ : " يُعِينُ مَغْلُوبًا " . قُلْتُ : أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ ضَعِيفًا لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يُعِينَ مَغْلُوبًا ؟ قَالَ : " مَا تُرِيدُ أَنْ تَتْرُكَ فِي صَاحِبِكَ مِنْ خَيْرٍ ؟ يُمْسِكُ عَنْ أَذَى النَّاسِ " . فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِذَا فَعَلَ ذَلِكَ دَخَلَ الْجَنَّةَ ؟ قَالَ : " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَفْعَلُ خَصْلَةً مِنْ هَؤُلَاءِ إِلَّا أَخَذَتْ بِيَدِهِ حَتَّى تُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ . ¤سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کون کون سی چیز بندے کو جہنم سے نجات دلوا سکتی ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ پر ایمان رکھنا میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ایمان کے ساتھ عمل بھی ہونا چاہیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ نے جو رزق عطا کیا ہے اس میں سے آدمی کوئی چیز دے دے میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر کوئی شخص فقیر ہو ، اور اس کے پاس دینے کے لئے گنجائش نہ ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ نیکی کا حکم دے اور وہ برائی سے منع کرے راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر وہ اس لائق نہ ہو کہ وہ نیکی کا حکم دے سکے یا برائی سے منع کر سکے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ کسی اپاہج کے لئے کوئی کام کر دے میں نے عرض کی : اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر وہ خود اپاہج ہو ، اور وہ کوئی کام نہ کر سکتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ مغلوب کی مدد کر دے میں نے عرض کی : اگر وہ خود کمزور ہو ، اور کسی مغلوب کی مدد نہ کر سکتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم کیا چاہتے ہو کہ تم اپنے ساتھی میں کوئی بھلائی نہ رہنے دو ؟ وہ لوگوں کو تکلیف پہنچانے سے بچا رہے میں نے عرض کی : اگر وہ ایسا کرے گا ، تو وہ جنت میں داخل ہو گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو بھی مسلمان ان کاموں میں سے جو بھی کام کرے گا ، تو وہ کام اس شخص کا ہاتھ پکڑ کر اسے جنت میں داخل کروا دے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس سے پہلے اس کے مختلف طرق گزر چکے ہیں ۔