مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الصَّدَقَةِ . باب: صدقہ کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 4616
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ يَقْبَلُ الصَّدَقَةَ وَيُرَبِّيهَا لِأَحَدِكُمْ كَمَا يُرَبِّي أَحَدُكُمْ فَلُوَّهُ أَوْ فَصِيلَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ وَلِعَائِشَةَ حَدِيثٌ يَأْتِي بَعْدَ هَذَا . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ صدقہ قبول کرتا ہے ، اور اسے تم میں سے کسی ایک کے لئے یوں بڑھاتا ہے ، جس طرح کوئی ایک شخص اپنے جانور کے بچے کو یا جانور کے اس بچے کو جس کا دودھ چھڑایا گیا ہو پالتا پوستا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ایک اور حدیث بھی منقول ہے ، جو اس کے بعد آئے گی ۔