حدیث نمبر: 4613
وَفِي رِوَايَةٍ : عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " ظِلُّ الْمُؤْمِنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَدَقَتُهُ " . وَكَانَ يَزِيدُ لَا يُخْطِئُهُ يَوْمٌ إِلَّا تَصَدَّقَ فِيهِ بِشَيْءٍ وَلَوْ كَعْكَةً ، أَوْ بَصَلَةً ، أَوْ كَذَا . ¤ رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ . وَرَوَى أَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بَعْضَهُ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ایک صحابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” قیامت کے دن مؤمن کا سایہ اس کا صدقہ ہو گا “ ۔ راوی کہتے ہیں : یزید نامی راوی روزانہ صدقہ کیا کرتے تھے خواہ وہ کوئی روٹی کا ٹکڑا ہو خواہ وہ پیاز ہو ، یا کوئی اور چیز ہو ۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں ان میں سے کچھ نقل کی ہیں امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4613
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (280/17)»