مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الصَّدَقَةِ . باب: صدقہ کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 4611
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ قَالَ : " مَا نَقَصَتْ صَدَقَةٌ مِنْ مَالٍ [قَطُّ] ، وَمَا مَدَّ عَبْدٌ يَدَهُ بِصَدَقَةٍ إِلَّا أُلْقِيَتْ فِي يَدِ اللَّهِ قَبْلَ أَنْ تَقَعَ فِي يَدِ السَّائِلِ ، وَلَا فَتَحَ عَبْدٌ بَابَ مَسْأَلَةٍ لَهُ عَنْهَا غِنًى إِلَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ بَابَ فَقْرٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ” مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” صدقہ مال میں کوئی کمی نہیں کرتا اور جب بھی بندہ اپنا ہاتھ صدقہ دینے کے لئے بڑھاتا ہے ، تو وہ صدقہ مانگنے والے کے ہاتھ میں گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے دست قدرت میں ڈال دیا جاتا ہے ، اور جو بندہ خوشحال ہونے کے باوجود مانگنے کا دروازہ کھولتا ہے اللہ تعالی اس پر غربت کا دروازہ کھول دیتا ہے “ ۔