مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الصَّدَقَةِ . باب: صدقہ کرنے کی فضیلت
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَّ نَفَرًا مَرُّوا عَلَى عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ : يَمُوتُ أَحَدُ هَؤُلَاءِ الْيَوْمَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ . فَمَضَوْا ثُمَّ رَجَعُوا عَلَيْهِ بِالْعَشِيِّ وَمَعَهُمْ حُزَمُ الْحَطَبِ فَقَالَ : ضَعُوا ، فَقَالَ لِلَّذِي قَالَ يَمُوتُ الْيَوْمَ : حِلَّ حَطَبَكَ . فَحَلَّهُ فَإِذَا فِيهِ حَيَّةٌ سَوْدَاءُ ، فَقَالَ : مَا عَمِلْتَ الْيَوْمَ ؟ قَالَ : مَا عَمِلْتُ شَيْئًا ! قَالَ : انْظُرْ مَا عَمِلْتَ . قَالَ : مَا عَمِلْتُ شَيْئًا إِلَّا أَنَّهُ كَانَ مَعِي فِي يَدِي فِلْقَةٌ مِنْ خُبْزٍ فَمَرَّ بِي مِسْكِينٌ فَسَأَلَنِي فَأَعْطَيْتُهُ بَعْضَهَا ! فَقَالَ : بِهَا دُفِعَ عَنْكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : کچھ لوگ سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہا السلام کے پاس سے گزرے تو سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا : ان لوگوں میں سے کوئی ایک آج مر جائے گا اگر اللہ نے چاہا وہ لوگ چلے گئے شام کو جب وہ لوگ واپس آئے ، تو ان کے ساتھ لکڑیوں کے گٹھے تھے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا : تم لوگ یہ رکھ دو پھر آپ نے اس شخص سے دریافت کیا : جس کے بارے میں یہ فرمایا تھا کہ آج یہ مر جائے گا تم اپنا گٹھا کھولو اس نے اسے کھولا تو اس میں ایک سیاہ سانپ موجود تھا سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے دریافت کیا : تم اس بات کا جائزہ لو کہ تم نے آج کیا عمل کیا ہے اس نے جواب دیا : میں نے کوئی عمل نہیں کیا سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے دریافت کیا : تم اس بات کا جائزہ لو کہ تم نے آج کیا عمل کیا ہے اس نے کہا: میں نے کوئی عمل نہیں کیا البتہ میرے پاس ایک روٹی کا ٹکڑا موجود تھا ایک مسکین میرے پاس سے گزرا اس نے مجھ سے مانگا ، تو میں نے اس کا کچھ اسے دے دیا تو سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا : اس کی وجہ سے تم سے ( موت کو ) پرے کر دیا گیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن ابوشیبہ ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔