مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمِسْكِينِ . باب: مسکین کا بیان
حدیث نمبر: 4501
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيْسَ الْمِسْكِينُ بِالطَّوَّافِ ، وَلَا بِالَّذِي تَرُدُّهُ التَّمْرَةُ ، وَالتَّمْرَتَانِ ، وَلَا اللُّقْمَةُ وَاللُّقْمَتَانِ ، وَلَكِنَّ الْمِسْكِينَ الْمُتَعَفِّفُ الَّذِي لَا يَسْأَلُ النَّاسَ وَلَا يُفْطَنُ لَهُ فَيُتَصَدَّقُ عَلَيْهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مسکین وہ نہیں ہوتا جو ( گھر کے ) چکر لگاتا ہے ، یا جو ایک کھجور ، یا دو کھجوریں لے کر ، یا ایک لقمہ یا دو لقمے لے کر واپس چلا جاتا ہے ، بلکہ مسکین وہ شخص ہوتا ہے ، جو مانگنے سے بچتا ہے ، جو لوگوں سے مانگتا نہیں ہے ، اور اس کے بارے میں اندازہ نہیں ہو پاتا ، کہ اسے صدقہ کے طور پر کوئی چیز دی جائے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔