حدیث نمبر: 4497
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ أَنَّ رَجُلَيْنِ أَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَسْأَلَانِهِ مِنَ الصَّدَقَةِ ، فَرَفَعَ لَهُمَا بَصَرَهُ ، وَخَفَضَهُ ، فَرَآهُمَا رَجُلَيْنِ جَلْدَيْنِ فَقَالَ : " إِنْ شِئْتُمَا أَعَنْتُكُمَا وَلَا حَظَّ فِيهَا لِغَنِيٍّ ، وَلَا لِقَوِيٍّ مُكْتَسِبٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

عبیداللہ بن عدی بن خیار بیان کرتے ہیں : دو آدمی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حجتہ الوداع کے موقع پر حاضر ہوئے ، ان دونوں نے آپ سے صدقہ کے بارے میں دریافت کیا ( یا آپ سے صدقہ مانگا ) ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نگاہ اٹھا کر اُن کا اچھی طرح سے جائزہ لیا ، آپ نے ان دونوں کو ملاحظہ فرمایا کہ وہ مضبوط جسم کے مالک ہیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر تم چاہو تو میں تم دونوں کی مدد کر دیتا ہوں ، لیکن زکوٰۃ میں کسی خوشحال شخص ، یا کمانے کی قوت رکھنے والے طاقتور کا کوئی حصہ نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4497
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح