حدیث نمبر: 4495
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ امْرَأَةً أَهْدَتْ لَهَا رِجْلَ شَاةٍ ، وَتُصِدِّقَ عَلَيْهَا بِهَا ، فَأَمْرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَقْبَلَهَا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ایک خاتون نے انہیں تحفہ کے طور پر بکری کی ٹانگ پیش کی ، وہ بکری اس عورت کو صدقہ کے طور پر دی گئی تھی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو یہ ہدایت کی کہ وہ اُسے قبول کر لیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، امام أحمد کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4495
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔