مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْعَشَّارِينَ ، وَالْعُرَفَاءِ ، وَأَصْحَابِ الْمُكُوسِ . باب: عشر وصول کرنے والے ، عرفاء ( یعنی سرکاری اہلکاروں ) ٹیکس وصول کرنے والوں کا بیان
حدیث نمبر: 4470
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ عَتَاهِيَةَ قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِذَا رَأَيْتُمْ عَاشِرًا فَاقْتُلُوهُ " . يَعْنِي بِذَلِكَ : الصَّدَقَةَ عَلَى غَيْرِ حَقِّهَا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " الصَّدَقَةُ يَأْخُذُهَا عَلَى غَيْرِ حَقِّهَا " . وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا مالک بن عتاھیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جب تم عشر ( یعنی بھتہ ) وصول کرنے والے کو دیکھو ، تو اُسے قتل کر دو“ ۔ راوی کہتے ہیں : اس سے مراد ناحق طور پر صدقہ وصول کرنے والا شخص ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” وہ صدقہ جسے آدمی ناحق طور پر وصول کرتا ہے “ ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔