حدیث نمبر: 4454
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : مَرَّتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِبِلُ الصَّدَقَةِ ، فَأَخَذَ وَبَرَةً مِنْ ظَهْرِ بَعِيرٍ ، فَقَالَ : " مَا أَنَا بِأَحَقِّ بِهَذِهِ الْوَبَرَةِ مِنْ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ غُزَّى ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْهُ غَيْرُ أَبَانٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : صدقہ کے کچھ اونٹ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے ، تو آپ نے ایک اونٹ کی پشت سے بال لے کر ارشاد فرمایا : ” میں اس بال جتنی چیز کا بھی مسلمانوں میں سے کسی فرد سے زیادہ حق دار نہیں ہوں“ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن غزی ہے اس کے حوالے سے ابان کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔