مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الرِّكَازِ وَالْمَعَادِنِ . باب: دفینہ اور معدن کا بیان
حدیث نمبر: 4414
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا عَامِلًا عَلَى الْيَمَنِ ، فَأُتِي بِرِكَازٍ ، فَأَخَذَ مِنْهُ الْخُمْسَ ، وَدَفَعَ بَقِيَّتَهُ إِلَى صَاحِبِهِ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْجَبَهُ .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ .
محمد محی الدین
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یمن کا گورنر بنا کر بھیجا ان کے پاس رکاز ( یعنی دفینہ ) لایا گیا انہوں نے اس میں سے خمس لے لیا اور باقی بچ جانے والا حصہ متعلقہ فرد کو دے دیا ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کا پتہ چلا تو آپ کو یہ بات پسند آئی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔