مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الرِّكَازِ وَالْمَعَادِنِ . باب: دفینہ اور معدن کا بیان
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خَيْبَرَ ، فَدَخَلَ صَاحِبٌ لَنَا إِلَى خَرِبَةٍ فَقَضَى حَاجَتَهُ ، فَتَنَاوَلَ لَبِنَةً يَسْتَطِيبُ بِهَا فَانْهَارَتْ عَلَيْهِ تِبْرًا ، فَأَخَذَهَا فَأَتَى بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِهَا ، فَقَالَ : " زِنْهَا " . فَوَزَنَهَا ، فَإِذَا هِيَ مِائَتَا دِرْهَمٍ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " هَذَا رِكَازٌ ، وَفِيهِ الْخُمْسُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ عَدِيٍّ . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر گئے ، ہم میں سے ایک شخص ایک کھنڈر میں قضائے حاجت کے لئے گیا ، اس نے طہارت حاصل کرنے کے لئے ایک اینٹ لی ، تو اس کے نیچے سے سونا نکل آیا اس نے وہ لیا اور اُسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، اور آپ کو اس بارے میں بتایا ، تو آپ نے فرمایا : اس کا وزن کرو ، اس نے اس کا وزن کیا ، تو وہ دو سو درہم کی قیمت کا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ دفینہ ہے ، اور اس میں خمس کی ادائیگی لازم ہو گی ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زید بن اسلم ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔ ابن عدی نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ۔