مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي الْمُنَافِقِينَ . باب: منافقین کا بیان
حدیث نمبر: 439
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ حُذَيْفَةَ قَالَ : قَالَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ يَوْمَ صِفِّينَ ، وَذَكَرَ أَمْرَهُمْ وَأَمْرَ الصُّلْحِ ، فَقَالَ : وَاللَّهِ مَا أَسْلَمُوا ، وَلَكِنِ اسْتَسْلَمُوا وَأَسَرُّوا الْكُفْرَ ، فَلَمَّا رَأَوْا عَلَيْهِ أَعْوَانًا أَظْهَرُوهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَسَعْدُ بْنُ حُذَيْفَةَ لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ . ¤محمد محی الدین
سعد بن حذیفہ بیان کرتے ہیں : جنگ صفین کے موقع پر ، سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : انہوں نے ان لوگوں کا معاملہ اور صلح کا معاملہ ذکر کرتے ہوئے ، یہ بات ارشاد فرمائی : اللہ کی قسم ! یہ لوگ مسلمان نہیں ہوئے ، انہوں نے اسلام ظاہر کیا اور کفر کو پوشیدہ رکھا ، جب اُنہیں اس حوالے سے مدد گار مل گئے ، تو اُنہوں نے اسے ظاہر کر دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، میں نے کسی کو سعد بن حذیفہ نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔