حدیث نمبر: 4368
عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ عِنْدَهُ غُلَامٌ يَقْرَأُ الْمُصْحَفَ ، وَعِنْدَهُ أَصْحَابُهُ ، فَجَاءَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ : حَصْرَمَةُ . فَقَالَ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَيُّ دَرَجَاتِ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : الصَّلَاةُ . قَالَ : ثُمَّ أَيْ ؟ قَالَ : الزَّكَاةُ . . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

زر بن حبیش بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک غلام تھا ، جو مصحف پڑھا کرتا تھا ، اُن کے پاس ان کے ساتھی موجود تھے ، ایک شخص آیا جس کا نام حصرمہ تھا ، اس نے کہا: اے ابوعبدالرحمن ! اسلام کا کون سا درجہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : نماز ، اس نے دریافت کیا : پھر کون سا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : زکوۃ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4368
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح